We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نوشہرہ، غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، مجرم کو موت کی سزا

نوشہرہ، غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، مجرم کو موت کی سزا

خیبر پختونخوا(یو این این)خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ کی مقامی عدالت نے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت جبکہ دیگر 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ نوشہرہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات اللہ خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تازہ دن گاؤں کے رہائشی مجرم محمد گل کو سزائے موت جبکہ نقیب اللہ، رحمت اللہ اور رسول خان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے مقتولہ کی والدہ ملزمہ تاج مینا کو 10 سال قید جبکہ دیگر دو ملزمان حبیب اللہ اور رضا اللہ کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مذکورہ افراد کو ایک لڑکی کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی جس نے خاندان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی، مقتولہ کو قتل کے بعد خفیہ طور پر دفن کردیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر پھیل جانے کے باعث مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور مقتولہ کی لاش کو برآمد کرکے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی تھی کہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو پشاور سے یہ کہہ کر گھر واپس لایا گیا تھا کہ اس کی شادی درست انداز میں کی جائے گی تاہم لڑکی کی ماں نے اسے اپنے عزیزوں کی مدد سے قتل کردیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com