We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شامی فوج کی بمباری میں مزید 24 افراد ہلاک، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

شامی فوج کی بمباری میں مزید 24 افراد ہلاک، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

دمشق(یو این این) شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں شامی فوج کے حملے کے نتیجے میں مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ زدہ ملک شام کے علاقے غوطہ میں شامی فوج کی تازہ کارروائی میں مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو ہفتوں کے دوران شامی فوج کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی۔دوسری جانب شام کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔گذشتہ چند روز کے دوران حکومتی اور اتحادی فورسز کی جانب سے باغیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے جس کے دوران مشرقی غوطہ کا 10 فیصد علاقہ باغیوں کے تسلط سے چھڑایا گیا۔شامی مبصرین کے مطابق حکومتی فورسز کی تازہ کارروائیوں کے بعد مشرق اور جنوب مشرق میں 4 علاقے اور 2 ائیر بیس حکومتی فورسز کے قبضے میں چلی گئی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com