We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مغل پورہ انوسٹی گیشن پولیس نے جعلی انٹی کرپشن گروہ کے تین ارکان کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا

مغل پورہ انوسٹی گیشن پولیس نے جعلی انٹی کرپشن گروہ کے تین ارکان کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا

لاہور(یو این این)انویسٹی گیشن مغل پورہ نے جعلی اینٹی کرپشن کے اہلکار بن کر نوسر بازی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کرولا کار،موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی، جعلی اینٹی کرپشن کارڈز، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔یہ بات ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن مہر ممتاز نے آج تھانہ مغلپورہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن سمیت لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں ۔ اور اسی آپریشن کے دوران انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ سب انسپکٹرمحمد شرجیل کی سربراہی میں دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ورکشاپ روڈانجن شیڈ مغلپورہ میں دوران ناکہ چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے جعلی اینٹی کرپشن اہلکار بن کر لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے تین ملزمان حارث بٹ، کاظم بٹ اور شکیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سبز رنگ کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کرولا کار،موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی، جعلی اینٹی کرپشن کارڈز، موبائل فونز،جعلی کاغذات، دیگر اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی علی حمزہ اور علی مرتضیٰ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن نے صحافیوں کومزید بتلایا کہ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں کبھی خود کو اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹراور انسپکٹر ظاہر کر کے وارداتیں کرتے اورکبھی سوشل میڈیا پر سرکاری نوکریوں کے اشتہارات دے کر معصوم شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے۔ یہاں تک کہ اُنہوں نے پنجاب سوسائٹی میں جعلی اینٹی کرپشن ایسوسی ایشن دفتر اور اینٹی نارکوٹکس اور پولیس امن کمیٹی و کمپلینٹ سیل تک بنا رکھا تھا اور یہ اپنا مکروہ دھندہ ایک عرصہ سے جاری رکھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزموں نے بتایا کہ وہ ایسی درجنوں کاروائیاں کر چکے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے شریف اور سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دے کر لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com