We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فاٹا سے نومنتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

فاٹا سے نومنتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(یو این این) سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کے لیے سرگرم ہیں، اسی حوالے سے اسلام آباد میں راحیل منیر کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں راجہ ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور مشاہد حسین سید سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی قائم کیے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ایک دو روز میں اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب فاٹا سے دو نومنتخب آزاد سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com