We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیرمملکت طلال چوہدری پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد

وزیرمملکت طلال چوہدری پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد

اسلام آباد(یو این این) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر طلال چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے متعلق کارروائی شروع ہوئی تو ان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ چارج فریم نہیں ہوسکتا جس پر جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آج ہی چارج فریم کرنا ہے۔اس موقع پر طلال چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ گزشتہ روز ہونے والے توہین عدالت سے متعلق فیصلے درخواست کے ساتھ لگانا چاہتا ہوں، چارج بذات خود ایک دھبہ ہے۔سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ نہیں یہ دھبہ نہیں ہے، ہم آپ کو سنیں گے اگر کیس نہ بنا تو چھوڑ دیں گے اور آپ کو حتمی دلائل کا موقع دیا جائے گا۔جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ہر طرح کے کیسز کی اپنی نوعیت ہوتی ہے، آپ جن فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں دیکھنا ہے وہ اس کیس سے مماثلت رکھتے ہیں۔طلال چوہدری کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے ان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس کی نقل فراہم کردی۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ کچھ ایسے کیسز بھی ہیں جن پر چارج فریم ہونے کے بعد بھی کچھ نہیں ہوتا، آپ کا کیس تفصیل سے سنا جائیگا اور آپ کے موکل کو کسی عدالتی فیصلے سے فائدہ ہوا تو ضرور دینگے جب کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com