We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گوادر کی ترقی کو ہر صورت ممکن بنائینگے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

گوادر کی ترقی کو ہر صورت ممکن بنائینگے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(یو این این) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عام سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی اٹل ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے۔ ملک کے سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ گوادر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ ڈیسلینشین پلانٹ کی تعمیر کے بعد پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ صحافیوں کا مسائل اجاگر کرنے میں کردار اہم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے 440 برگیڈ کیمپ میں گوادر پریس کلب کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے بلوچستان اور آج کے بلوچستان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ جو عناصر یہاں کے امن اور ترقی کی راہ میں نام نہاد طور پر رکاوٹ بنے ہوئے تھے، وہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ جن لوگوں کو ورغلا کر فراری بنایا گیا تھا، وہ اب بتدریج قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں اور جو مٹی بھر دہشت گرد بچے ہوئے ہیں، وہ راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔ پاک فوج نے بلوچستان میں دہشت اور خوف کا صفایا کر دیا ہے۔ بلوچستان تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ گوادر کی ترقی اٹل ہے اور جدید گوادر جلد اپنا عکس دیکھائے گا۔ گوادر میں ماہی گیروں کو غیر قانونی ٹرالرنگ سے اپنے روزگار کے حوالے سے خدشات در پیش ہیں۔ ماہی گیروں کے روزگار کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ماہی گیروں کو اپنے بے جاء4 ہونے کا جو خدشہ ہے، اس کو بھی زائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پاک فوج نہ صرف ملک کے سرحدوں کی حفاظت کا اپنا پیشہ ورانہ فرض ادا کر رہی ہے، بلکہ سماجی شعبوں میں بھی تبدیلی ہمارا عزم ہے۔ گوادر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ الحمداللہ اس ضمن میں ہماری کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں۔ گوادر میں دو ملین کے حامل کا ڈیسلینیشن پلانٹ تعمیر ہونے جارہا ہے، جس سے پانی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یہ منصوبہ انشاء4 اللہ جولائی تک مکمل ہوگا۔ جب تک پانی کا بحران موجود ہے، اس کو متبادل ذرائع سے نمٹانے کی کوشش کی جائے گی، جس سے بحری جہازوں اور دیگر ذرائع سے فائدہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گوادر پریس کلب کی ہر ممکن معاونت بھی کرینگے۔ اس موقع پر 440 برگیڈ کے کمانڈر برگیڈیئر کمال اصفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com