We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ماضی فراموش،پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز اور مذاکرات چاہتے ہیں ،افغان صدر

ماضی فراموش،پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز اور مذاکرات چاہتے ہیں ،افغان صدر

کابل(یو این این ) افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ماضی بھلا کر پاکستان سے نئے باب کا آغاز اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان حکومتی سطح پر افغانستان سے مذاکرات کرے۔افغانستان میں منعقدہ کابل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے طالبان کو امن اور کابل میں دفتر کھولنے کی پیشکش کردی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن طالبان کے ہاتھوں میں ہے ۔اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغان حکومت کا ساتھ دیں، ہم طالبان رہنماؤں پر پابندی ختم کرنے کے لیے کام کریں گے۔صدر اشرف غنی نے طالبان اور ان کے اہل خانہ کو ویزا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغانستان کو محفوظ ملک بنانے کے لئے طالبان ہمارا ساتھ دیں،افغان امن اب طالبان کے ہاتھوں میں ہے،افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن عمل اور جنگ بندی پر اتفاق کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ماضی کو بھلا کر تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور حکومتی سطح پر مذاکرات کے لئے بہترین مقام کابل ہے۔واضح رہے کہ کابل کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے مندوب اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جن میں اقوام متحدہ اور نیٹو بھی شامل ہیں۔ 26 فروری کو طالبان نے بذریعہ خط افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کو قطر کے سیاسی دفتر میں براہِ راست مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔کابل میں منعقدہ امن اور سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com