We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور: بیٹے کی جان بچاتے ہوئے ماں بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور: بیٹے کی جان بچاتے ہوئے ماں بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور (یو این این) لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں بیٹے کی جان بچاتے ہوئے ماں بیٹی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے، متاثرہ خاندان نے واقعہ کا ذمہ دار لیسکو حکام کو قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق، کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ مصری شاہ کے علاقہ نیلم سینما چوک کے قریب پیش آیا جہاں جاوید کے بیٹے 12 سالہ مؤمن نے اپنی شرٹ شیڈ سے اتارنے کے لئے لوہے کا پائپ گھر کی کھڑکی سے باہر نکالا تو پائپ بجلی کی مین تار کو چھو گیا۔ بیٹے کی چیخ و پکار سن کر ماں گود میں بیٹی لئے پہنچی پائپ کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ کی زد میں آ گئی، 35 سالہ معصومہ اور دو سالہ نور فاطمہ بری طرح سے جھلس گئیں جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئیں۔متوفیہ کے شوہر جاوید نے واقعہ کا ذمہ دار لیسکو حکام کو قرار دیا۔ متوفیہ معصومہ 6 بچوں کی ماں اور چترال کی رہائشی تھی جو کرائے کے مکان میں مقیم تھی۔ دوسری جانب پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com