We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

‘خواجہ آصف کیخلاف ثبوت ریکارڈ پر لاچکے، نیب کارروائی کیوں نہیں کر رہا؟’عمران خان

‘خواجہ آصف کیخلاف ثبوت ریکارڈ پر لاچکے، نیب کارروائی کیوں نہیں کر رہا؟’عمران خان

اسلام آباد (یو این این) عمران خان کا کہنا ہے وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ انہوں نے کہا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں ، عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے ، امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کاروائی کا آ غاز کرے گا۔دریں اثناء وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں کاروائی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے نیب کی جانب سے پی ٹی آئی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور عثمان ڈار کو پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ چیئر مین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com