We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کشمیر میں عوام کو نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے، میرواعظ یاسر

کشمیر میں عوام کو نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے، میرواعظ یاسر

مظفرآباد(یو این این) جموں کشمیر امت اسلامی کے چیئرمین و جنوبی کشمیر کے میرواعظ ڈاکٹر قاضی احمد یاسر نے اپنے گھر واقعہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے عوام کے مختلف فون کالوں کے بعد شوپیان قصبہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے بیشتر علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پایا۔ انہوں نے کہا کہ شوپیان میں ہندوستانی افواج نے عوام الناس پہ خوف مچا کے رکھا ہوا ہے۔ آپ نے کہا کہ حد یہاں تک ہے کہ ایک علاقہ میں عوام کو فجر اور عشاء4 کی نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس جابرانہ حکم کی خلاف ورزی کی تو ان کو طاقت کے بل پہ خاموش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے علاقہ میں نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے ساتھ مار پیٹ اور زیادتی ایک معمول ہوگیا ہے۔ میرواعظ یاسر نے پریس کے لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو high light کرنے کی شدید ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات کو ہونے سے روکا جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com