We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت کا راؤ انوار کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت کا راؤ انوار کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد(یو این این) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہے جب کہ راؤ انوار سمیت 11 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 15 مفرو ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو 8 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com