We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فرانس میں سعودی شہزادی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

فرانس میں سعودی شہزادی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

پیرس(یو این این ) ایک فرانسیسی جج نے سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں جن پر ایک مزدور کو اپنے باڈی گارڈ کے ذریعے تشدد کروانے کا الزام ہے۔وہ سابق سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن ہیں۔شہزادہ حصہ پر الزام ہے کہ انھوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایونیو فوش پر واقع اپنے گھر میں اپنے باڈی گارڈ کو ایک مزدور کو مارنے پیٹنے کا حکم دیا تھا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق متاثرہ ملازم کا الزام ہے کہ انھوں نے جس کمرے میں کام کرنا تھا انھوں نے اس کی تصویر بنائی تھی اور ان پر یہ شک کیا گیا کہ وہ یہ تصاویر فروخت کرنا چاہتے تھے۔یہ واقعہ سنہ 2016 کا ہے اور اس میں ملوث باڈی گارڈ پولیس الزامات عائد کر چکی ہے۔تاہم انٹیریئر ڈیکوریشن کا کام کرنے والے اس شخص کے مطابق انھیں اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے یہ تصاویر درکار تھیں۔خبررساں ادارے مبینہ متاثرہ شخص کا دعوی ہے کہ اسے مکے مارے گئے، باندھ کرکھا گیا اور شہزادی کے قدموں کو چومنے پر مجبور کیا گیا، اور کئی گھنٹوں کے بعد ہی اسے اپارٹمنٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔مبینہ طور پر شہزادی حصہ بنت سلمان اس واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد فرانس چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com