We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

78ویں یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

78ویں یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

اسلام آباد(یو این این)پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر نیا نغمہ جاری کردیا۔’امن کا نشان یہ ہے ہمارا پاکستان‘ کے عنوان سے اس نغمے کا مقصد تحریک پاکستان کے سرفروشوں اور قوم کے غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے۔اس نغمے میں بانی پاکستان سمیت ان تمام اسلاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے منزل پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔یہ ملی نغمہ اردو کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں بھی ہے، جس کا مقصد چاروں صوبوں کی ثقافت اور ایک دوسرے سے اتحاد کی عکاسی ہے۔اس ملی نغمہ کو پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی نے بھر پور جوش و ولولے کے ساتھ گایا ہے۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک قوم کی طرح پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com