We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دمشق کے نواح میں ایران نے نئے فوجی اڈے قائم کر لئے

دمشق کے نواح میں ایران نے نئے فوجی اڈے قائم کر لئے

دمشق (یو این این)شام میں ایرانی اثر ونفوذ بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا مرکزی موضوع ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تہران کی شام میں مداخلت اب بشار الاسد کی فوج کے شانہ بشانہ ایرانی ملیشیاوں کے مرحلے سے آگے نکل چکی ہے۔ دارلحکومت دمشق کے گرد ونواح میں ایرانی فوجی اڈے خود رو کھمبیوں کی طرح اگ رہے ہیں۔ دمشق کے شمالی مغربی علاقے میں دارلحکومت سے 12 کلومیٹر دور ایران کا قائم کردہ نیا فوجی اڈا دیکھا جا سکتا ہے۔ دمشق کے انتہائی قریب ایرانی فوجی ٹھکانہ بلدیہ بسیمہ کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر کم اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل رکھے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس اڈے کی نگرانی ایرانی پاسدران انقلاب کے بیرون ملک آپریشن کے نگران ادارے القدس بریگیڈ کے ذمہ ہے۔ان سربستہ رازوں سے پردہ جنوبی دمشق میں ایرانی اہداف پر اسرائیلی بمباری کے تین مہینوں بعد اٹھ رہا ہے۔ فروری کے اوائل میں ایرانی ڈرون نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد اسرائیل نے ایران میں شامی اہداف کو نشانہ بنایا اور تہران کا ڈرون بھی مار گرایا۔ زمین پر طیارہ شکن توپیں بھی تباہ کر دیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com