We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

توہین عدالت کیس: سپریم نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

توہین عدالت کیس: سپریم نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(یو این این) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دیئے گئے بیانات کی روشنی میں دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا۔عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور بعدازاں کیس کی سماعت جمعہ (23 فروری) تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران سپریم کورٹ اور ججوں کے بارے میں دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com