We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غیرجمہوری عناصرقوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے،مریم اورنگزیب

غیرجمہوری عناصرقوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (یو این این )وزیرمملکت مریم اورنگ زیب نے سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب میں شکست کے بعد اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان بالا میں جس طرح انتخاب ہوا ہے اس سے غیرجمہوری عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ کل تک ایک دوسریکوجعلی خان اور چورکہتے تھے وہ آج گلے مل رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کانعرہ لگانیوالوں کا بھیانک چہرہ سامنے آگیا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ جیت ہمیشہ اصولوں پر چلنے والوں کی ہوتی ہے اور آج شدید مشکلات کے باوجود بھی نوازشریف اصولوں پر ڈٹ کرکھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری رویوں سے کسی رہنما کو سیاست سے الگ نہیں رکھا جاسکتا اور عوام اصولی رہنما اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔مریم اورنگ زیب نے پی پی پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کو جو بھرم تھا کہ بھٹو شہید زندہ ہے لیکن آج انھوں نے اپنی حمکت عملی سے بھٹو کو شہید کردیا ہے۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘شطرنج کے مْہرو! تم جیتے نہیں ۔ تمھیں بدترین شکست ہوئی ہے۔ ذرا عوام کے سامنے تو آؤ’۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے’۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com