We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میں‌تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف ضلعی سطح پر انسداد تجاوزات کمیٹیاں‌قائم کی جائیں‌گی

پنجاب میں‌تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف ضلعی سطح پر انسداد تجاوزات کمیٹیاں‌قائم کی جائیں‌گی

کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی
غریب لوگوں، ریڑھی بانوں، چھابڑی فروشوں کے خلاف اور کچی آبادیوں میں آپریشن نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ

لاہور (یو این این )پنجاب حکومت نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلانے کیلئے ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیوں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اور ان انسداد تجاوزات کمیٹیوں کے سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں۔انسداد تجاوزات کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی۔متعلقہ ضلع کا ڈی پی او، سی پی او، لوکل گورنمنٹ کا ضلعی افسر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا سینئر افسر کمیٹیوں کے ممبر ہوں گے۔ضلع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی کے ممبران اور معززین علاقہ بھی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ با اثر اور طاقتور مافیا سے سرکاری اراضی پر قبضہ ہر صورت چھڑایا جائے گا، سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔غریب لوگوں، ریڑھی بانوں، چھابڑی فروشوں کے خلاف اور کچی آبادیوں میں آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے، آر ڈی اے، ایف ڈی اے، ایم ڈی اے، جی ڈی اے اور اتھارٹیز کے زیر انتظام علاقوں میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلارو رعایت جاری رہے گا، کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com