We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے یورپی فیملی کی ریت میں دھنسی کار کو کیسے نکالا ؟

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے یورپی فیملی کی ریت میں دھنسی کار کو کیسے نکالا ؟

دبئی (یو این این ) دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد آل مکتوم اپنی شخصی زندگی میں بہت متحرک اور ملنسار واقع ہوئے ہیں اور ان کے عام شہریوں کی مدد کے واقعات آئے دن میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔اب سوشل میڈیا کی بدولت تو ان کے ایسے کاموں کی خوب پذیرائی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں رونما ہوا ہے اور اس میں شیخ محمد بن راشد ایک سپر مین کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک یورپی خاندان کی ریت میں دھنس جانے والی کار کو نکالتے اور اس کو دوبارہ مرکزی شاہراہ پر چڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ امارات سے شائع ہونے والے اخبار الامارات الیوم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دبئی کے حکمراں کی بعض تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ان میں وہ اس کار کو اپنی گاڑی کی مدد سے مرکزی شاہراہ پر لاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔انھوں نے اس کار میں سوار یورپی خاندان کے تین ارکان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com