We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنسز کی سماعت، مزید گواہوں کے بیان قلمبند

شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنسز کی سماعت، مزید گواہوں کے بیان قلمبند

اسلام آباد (یو این این) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے، جہاں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور ان پر جرح کا سلسلہ جاری ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت میں فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ ضمنی ریفرنسز کی سماعت کے دوران گذشتہ روز 5 گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے جبکہ مزید 3 گواہوں کو آج طلب کیا گیا تھا، جن میں عبدالحنان، رضوان خان اور سنیل اعجاز شامل ہیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران خواجہ حارث اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے درمیان 3 بار تلخ کلامی بھی ہوئی اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 3 بار روسٹرم چھوڑ کر کہا کہ وہ ٹرائل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، جس کے بعد عدالت نے دونوں فریقین میں صلح کرائی۔آج سماعت کے دوران گواہ سنیل اعجاز کا بیان ریکارڈ کرکے اس پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ وقفے کے بعد استغاثہ کے گواہ راؤ عبدالحنان کا بیان ریکارڈ اور اس پر جرح کا سلسلہ جاری ہے۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی تینوں ریفرنسز میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء4 کا ایک ہی بار بیان قلمبند کرانے کی تحریری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیاء4 پر تینوں ریفرنسز میں مشترکہ جرح کی درخواست کی تھی۔تاہم نیب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ ایک ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے لیکن جرح الگ الگ ہوگی۔جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ضمنی ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء4 کو اصل ریکارڈ سمیت بیان قلمبند کرانے کے لیے آج طلب کیا، لیکن ان کا بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء4 پہلی بار اپنا بیان قلمبند کرائیں گے، اس سے قبل انہیں کیلبری فونٹ کے معاملے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جرح کا سامنا کرنا پڑے گا۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 ا?ف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے ان تینوں ریفرنسز کے ضمنی ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com