We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حمزہ شہباز اور میری دوستی آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہے، مریم نواز

حمزہ شہباز اور میری دوستی آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہے، مریم نواز

لاہور( یو این این ) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلاف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور میری دوست آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ایک دوسرے کے نظریات سے اختلافات کرنا ہر کسی کا حق ہے۔ہماری یہ دوستی کبھی نہیں ٹوٹے گی ہم ہمیشہ دوست ہی رہیں گے۔مریم نواز نے ایک انٹرویو میں کہامیری دوستی حمزہ شہباز سے اس وقت سے ہے جب میں دو سال کی تھی اور وہ ایک سال کے تھے۔او ر یہ دوستی کبھی نہیں ٹوٹی اور انشاء اللہ یہ دوستی ہمیشہ رہے گی۔ہمارے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں البتہ انسان کے نظریات میں فرق ہو سکتا ہے۔لیکن ہمارے نظریات سے متعلق تو لوگوں کو چالیس سال سے پتہ ہے۔اور ہمارے نظریات کبھی خاندانی اختلاف میں نہیں بدلے۔ جو لوگ اس بات کی امید لگا کے بیٹھے تھے کہ حمزہ اور میرے درمیان اختلاف بڑھیں گے۔میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خبریں اکثر میڈیا پر آتی رہتی ہیں لیکن مریم نواز نے اس بات سے انکار کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com