We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

گوجرانوالہ: کار موڑ کاٹتے نالے میں جا گری، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

گوجرانوالہ: کار موڑ کاٹتے نالے میں جا گری، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

گوجرانوالہ (یو این این) گوجرانوالہ سمن آباد کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے کار سیوریج نالے میں گر گئی ، کار میں سوار میاں بیوی اور دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ، سمن آباد چونگی کے قریب گزشتہ رات کالے رنگ کی کار سیوریج نالے میں گر گئی جس کے باعث کار گندے پانی میں ڈوب گئی۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کار میں سوار چاروں افراد کو باہر نکلا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں جڑانوالہ فیصل آباد کا رہائشی ناصر اس کی اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔ جس میں 5 سالہ بچی اور 8 سالہ بچہ شامل ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق اس جگہ پر ا?ئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ نالے کے ساتھ کوئی حفاظتی دیوار اور جنگلہ نہ ہونا ہے۔ انتظامیہ کو اس حوالے سے متعدد بار ا?گاہ کیا گیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ نالہ کے ساتھ کوئی حفاظتی دیوار یا جنگلہ لگایا جائے تا کہ دوبارہ اس طرح کا حادثہ رونما نہ ہو سکا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com