We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

روس میں آسمان سے سونے چاندی کی بارش ،ہر کوئی حیران رہ گیا

روس میں آسمان سے سونے چاندی کی بارش ،ہر کوئی حیران رہ گیا

ماسکو(یو این این ) روس کے مشرقی شہر کے ایئر پورٹ کے رن وے پر قیمتی دھاتوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا۔قیمتی دھاتوں کی اینٹیں جا بجا رن وے پر بکھری ہوئی تھیں لیکن یہ رن وے تک پہنچی کیسے؟۔ہوا کچھ یوں کہ روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر ایک مال بردار ہوائی جہاز میں بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں لادی گئی تھیں۔جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اس کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا۔اس دوران سونے اور چاندی کی دو سو قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ ایک اینٹ کا وزن تقریبا 20 کلوگرام تھا۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کان کے مالک نے خبرساں ادارے انٹرفیکس کو بتایا کہ جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے۔پولیس نے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com