We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بلوچستان میں نئی حکومت آنیکے بعد ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

بلوچستان میں نئی حکومت آنیکے بعد ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

کوئٹہ (یو این این) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نئی حکومت کے آتے ہی ترقی کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ہر بدلتے دن کے ساتھ بلوچستان میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ ڈیسلینیشن پلانٹ کے قیام کا منصوبہ بیرونی سرمایہ کاری کا نقطہ آغاز ہے۔ دیگر بیرونی ممالک کو بلوچستان اور خصوصاً گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ بلوچستان ہر گھر کی دہلیز پر روزگار اور تعلیم فراہم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے گوادر میں ڈیسلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت تاریخی دن ہے، کیونکہ ایک سال قبل میں نے اہلیان گوادر کے لئے ڈیسلنیشن پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ الحمداللہ آج اس کو پورا کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ صرف ایک پلانٹ کا نہیں، بلکہ ہمیں اس ضمن میں یو اے ای اور سوس حکام کی بھی معاونت حاصل ہے، جس سے گوادر میں بیرونی سرمایہ کاری کو مہمیز ملے گی۔ بلوچستان پاکستان کا 43 فیصد حصہ ہے۔ بلوچستان کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان میں نئی حکومت آنے کے بعد ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان اور اس کی ٹیم تعمیری سوچ کے تحت عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتے ہے، جو قابل تعریف ہے۔ خضدار ٹو رتوڈیرو روڑ کا اگلے ماہ افتتاح ہو رہا ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان کریں گے۔ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے۔ آج تربت بلیدہ روڑ اور آوران کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ گوادر میں ڈیسلیشنین پلانٹ کا منصوبہ عمارات اور سوئٹزر لینڈ حکومت کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی لوگوں کی یومیہ 44 لاکھ گیلن پانی کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی، جس سے گوادر کے شہریوں کے لئے صاف پانی کے حصول کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ یہ منصوبہ 6 سے 8 ماہ کے عرصہ تک مکمل ہوگا، جس سے گوادر اور گردونواح میں پانی کی قلت دور ہوجائے گی۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں امن اور خوشحالی کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com