We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مختلف مقدمات میں مطلوب سابق پولیس افسر عابد باکسر دبئی سے کراچی منتقل

مختلف مقدمات میں مطلوب سابق پولیس افسر عابد باکسر دبئی سے کراچی منتقل

لاہور(یو این این) مختلف مقدمات میں نامزد سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب عابد باکسر کو دبئی سے طیارے میں کراچی لایا گیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے خلاف 8 افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔11 سال سے مفرور سابق پولیس افسر کو 7 فروری کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا اور 2007 میں نوکری سے برطرف کیے جانے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی مختلف مواقعوں پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ عابد باکسر کا اعترافی بیان ہے کہ اس نے شہباز شریف کی ہدایت پر لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔عمران خان کے مطابق جب عابد باکسر کو پتہ چلا کہ شہباز شریف انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو وہ بیرون ملک فرار ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ عابد باکسر کہا کرتا تھا کہ اس نے کبھی بھی شہباز شریف کی اجازت کے بغیر کسی کو قتل نہیں کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com