We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سابق ائیر وائس مارشل فاروق عمر نے شاہرہ قراقرم پر وقع اپنی ایک کنال آبائی زمین سی آئی ایل ٹی (ریلوے)لاہور سکیشن کو عطیہ کر دی

سابق ائیر وائس مارشل فاروق عمر نے شاہرہ قراقرم پر وقع اپنی ایک کنال آبائی زمین سی آئی ایل ٹی (ریلوے)لاہور سکیشن کو عطیہ کر دی

لاہور (یو این این) چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ (سی آئی ایل ٹی) لاہور سیکشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے دوران سابق ائیر وائس مارشل فاروق عمر نے اپنی آبائی زمین جو شاہراہ قراقرم پر بٹ گرام کے قریب واقع ہے سے ایک کنال اراضی سی آئی ا یل ٹی لاہور سیکشن کو عطیہ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ممبران عطیہ کردہ اراضی پرسی آئی ایل ٹی کے دفترکے ساتھ ریسٹ ہاوس بھی بنا سکتے ہیں۔ اجلاس چیئرمین سی آئی ایل ٹی لاہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد جاوید انور کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اب تک کی جانیوالی تمام تر سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ محمد انور جو کہ ممبر روڈز سی آئی ایل ٹی ہیں انہوں نے عطیہ کردہ اراضی پر دفتر کے لئے ایک کیبن بنانے کا اعلان کیا۔ سی آئی ایل ٹی کا سیمینار اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں سی پیک سے خطے پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے ریسرچ پیپر پڑھے جائیں گے۔ اجلاس میں ریلوے کے تین سابق جنرل منیجر سعید اختر ، انجم پرویز اور وحید الدین سمیت سابق ایڈیشنل جنرل منیجر ہمایوں رشید نے بھی شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com