We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چوری کا جھوٹا الزام لگا کر محنت کش پر بہمانہ تشدد ،لہ محنت کش نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا

چوری کا جھوٹا الزام لگا کر محنت کش پر بہمانہ تشدد ،لہ محنت کش نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا

گوجرانوالہ(یواین این/ ڈاکٹر گلزار) گوجرانوالہ میں سینٹری کا سامان بنانے والی(سونیکس فیکٹری) کے مالک اخلاق بٹ اور مینجر نے چوری کا جھوٹا الزام لگا کر محنت کش پر بہمانہ تشدد کیا ,پولیس کیحوالے کرنیکی دھمکی اور مزید تشدد کے خوف سے 24 سالہ محنت کش نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ بلال پارک گلی نمبر 8 کے رہائشی محمد شریف کا 24 سال کا بیٹا محمد رفیق جو عرصہ 10 سال سے گوجرانوالہ واپڈا ٹاون کے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع سونیکس سینئٹری فٹنگ فیکٹری میں 15 ہزار روپے ماہوار تنخواہ پر کام کررہا تھا۔10روز قبل فیکٹری مینجر اور مالک نے رفیق پر فیکٹری سے 3 لاکھ روپے مالیت کی پیتل کی بنی پلیٹیں چوری کرنے کا الزام لگایا اور مبینہ طور پر کئی دنوں تک اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ,گزشتہ روز جب فیکٹری مالک اورمینیجر نے اسکے خلاف پولیس کوتفتیش کرنیکی درخواست دی تو اس نے مزید پولیس تشدد کے خوف سے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔ محمدرفیق کے والد محمد شریف بھائی عتیق اور والدہ نے الزام لگایا ہے کہ فیکٹری مالک اورمینیجر نے محمدرفیق پر بہمانہ تشدد کیا جس سیاس کی ہلاکت ہوئی ہے۔انکا کہنا ہیکہ فیکٹری مالک مزدوروں پرخود تشدد کرنے پر پورے علاقہ میں مشہور ہے اور بااثر ہونے کے سبب کے خلاف کبھی کارروائی نہیں ہوئی۔رفیق کے بھائی عتیق کا کہنا ہیکہ فیکٹری مینجر نے ان کے گھر آکر کیس کو دبانے اور ساتھ رقم دینے کی آفر کروائی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com