We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایگزیکٹ اسکینڈل: ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو عدالت میں پیش کردیا

ایگزیکٹ اسکینڈل: ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو عدالت میں پیش کردیا

کراچی(یو این این) ایف آئی اے نے بدنام زمانہ ایگزیکٹ اسکینڈل میں گرفتار شعیب شیخ کو سیشن عدالت میں پیش کردیا۔گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور کی تھی جس کے بعد ملزم کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ایف آئی اے حکام نے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کے سی ای او اور کیس کے ملزم شعیب شیخ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے حکام شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے اور اس دوران میڈیا نمائندوں کو بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی باقاعدہ گرفتاری کا اندراج کمرشل بینکنگ سرکل میں کردیا گیا ہے، انہیں فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ میں گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عدالت سے شعیب شیخ کو جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی جس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہیکہ اس کیس کی دوبارہ سے تحقیقات کی جائیں گی۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہی ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایف ا?ئی اے کے وکیل سے تعینات کی تفصیلات طلب کیں۔عدالت سماعت کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر برہم ہوگئی اور پولیس کے ذریعے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔اس پر صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کی رپورٹنگ کی اجازت دی تھی، جج سارہ جونیجو نے کہا کہ کوئی بھی آرڈر کرے، میڈیا میری عدالت کی کوریج نہیں کرسکتا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com