We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکا کو جوہری معاہدے میں باقی رکھنے کے لیے ایران کے خلاف یورپی پابندیاں

امریکا کو جوہری معاہدے میں باقی رکھنے کے لیے ایران کے خلاف یورپی پابندیاں

لبنان(یو این این )یورپی ذرائع نے ایک دستاویز کا انکشاف کیا ہے جس میں ایران پر نئی پابندیاں شامل ہیں۔ نئی پابندیوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی اور شام میں جاری جنگ میں سرگرم ایرانیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد یہ ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے میں امریکا کی شمولیت کا سلسلہ جاری رہے۔ ایرانی جوہری معاہدے میں شریک یورپی ممالک امریکا کو معاہدہ برقرار رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدے میں ترامیم کے لیے دی گئی مہلت پوری ہونے کا وقت بھی نزدیک آ رہا ہے۔ بصورت دیگر وہ معاہدے سے نکل جانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ تین یورپی ممالک برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے کوشش کی ہے کہ ایران پر نئی یورپی پابندیوں کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ سودے بازی کی جائے تا کہ اس کے مقابل ٹرمپ انتظامیہ اْس معاہدے سے نکلنے سے گریز کرے جس کو ٹرمپ بدترین سمجھوتہ قرار دے چکے ہیں۔ یورپی دستاویز کے مطابق نئی پابندیاں امریکا کی اس تشویش کو دور کریں گی جو اسے خطے میں ایرانی برتاؤ بالخصوص بیلسٹک میزائل پروگرام اور شام میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے ہے۔ اس دستاویز کا انکشاف ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے فریقوں کے درمیان ویانا میں منعقد بات چیت کے ساتھ ہوا۔ سفارتی اجلاس میں امریکی نمائندے برائن ہوک کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ یورپی ممالک کے ساتھ ایک ضمنی معاہدہ چاہتے ہیں۔ اس معاہدے میں ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام، تہران کی علاقائی سرگرمیاں، 2020ء کے وسط میں جوہری معاہدے کی بعض شقوں کی مدت کا اختتام پذیر ہونا اور اقوام متحدہ کی جانب سے زیادہ سخت تفتیش اور معائنہ شامل ہونا چاہیے”۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com