We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

معاشی بحران، قطری قومی ایئرلائن نے گھٹنے ٹیک دیئے

معاشی بحران، قطری قومی ایئرلائن نے گھٹنے ٹیک دیئے

دبئی(یو این این )چار عرب ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام کے بعد قطر کو سنگین مالی اور معاشی بحران سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ قطر کی سرکاری فضائی کمپنی بھی شدید مالی خسارے سے وچار ہے اور اس نے سروس جاری رکھنے کے لیے اضافی رقوم کا تقاضا کیا ہے۔ قطری فضائی کمپنی کے چیئرمین اکبر الباکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی سروسزجاری رکھنے کے لیے اسے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چار عرب ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کے نتیجے میں قطری فضائی کمپنی کو پچھلے سال بے پناہ خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سروسز جاری رکھنے کے لیے کمپنی کو اضافے پیسے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں الباکرکا کہنا تھا کہ کمپنی کو لیکوڈ رقم کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد قطری ایئرلائن کو مشکلات کا سامنا ہے۔قبل ازیں اکبر الباکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ رواں سال کے دوران تین ماہ میں کمپنی کو کافی مالی خسارے کا سامنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین خلیجی عرب ممالک اور مصر کی طرف سے کمپنی کے بائیکاٹ کے باعث قطری فضائی کمپنی کی آمدن میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔خیال رہیکہ گذشتہ برس کے وسط میں سعودی عرب کی قیادت میں چار عرب ملکوں نے قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کردیا تھا۔ قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی اور انہیں رقوم فراہم کرنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے تاہم قطر ان الزامات کو بے بنیاد قراردے رہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com