We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈی آئی جی احمد ار سلان نے زونل کمانڈر نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون کا چارج سنبھال لیا

ڈی آئی جی احمد ار سلان نے زونل کمانڈر نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون کا چارج سنبھال لیا

لاھور(یو این این ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل احمد ار سلان ملک نے زونل کمانڈر نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون کا چارج سنبھال لیا وہ اس سے پہلے ، پنجاب پولیس ، ایف آئی اے ، آئی بی ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اور متعدد اہم پوزیشنوں پر کام کر چکے ہیں ۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کا شمار پولیس سروس آف پاکستان کے منجھے ہوئے ، محنتی، قابل ، ایماندار اور پیشہ ور پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے ماتحت افسران سے آپر یشنل میٹینگ کی اور روڈ سیفٹی اور سیکورٹی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کے دفا تر عوام اور ماتحت افسران کے لئے ہر وقت کھلا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاپروائی اور سستی کو برداشت نہیں کریں گے ۔پٹرولنگ افسران روڈ یوزرز کی روڈ سیفٹی اور محفوظ سفر کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے افسران کو کہاکہ وہ دلجمعی اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے روڈ یوزرز کو ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کر یں ، عوام الناس کو بر وقت مدد فراہم کر نا ہی موٹروے پولیس
کی پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے موٹروے پولیس کے معیار کو مزید بہتر کر نا ہے اس کے لئے ہم سب کو محنت کر نا ہوگی تاکہ یہ ادارہ اپنی پیشہ ورانہ شاندار روایات کو نہ صر ف بر قرار رکھے بلکہ اس میں بہتری ہو۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com