We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رہائی کے بعد متنازع تقریر: نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری

رہائی کے بعد متنازع تقریر: نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری

اسلام آباد (یو این این) سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سابق سینیٹر کے وکیل کامران مرتضیٰ مقدمے کی پیروی سے دستبردار ہوگئے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں نہال ہاشمی کی نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ سپریم کورٹ کے بھی وکیل ہیں ، آج آپ کو کالے کوٹ میں دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے ، ایسے شخص کو وکالت کا حق نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا نہال ہاشمی صاحب ! یہ دوسرا واقعہ کیسے ہو گیا ؟ آپ کی ویڈیو ابھی عدالت میں چلاتے ہیں ، آپ ویڈیو میں اپنی باتیں خود سن لیں۔ نہال ہاشمی نے کہا ویڈیو میں جو الفاظ دہرائے وہ میرے نہیں تھے ، میں نے ساری زندگی اونچی آواز میں بات نہیں کی ، ٹریفک جام میں وکلا مل گئے تھے ، میں نے وکلا سے کہا جیل میں لوگ گالیاں دیتے تھے ، میں نے جو جیل میں سنا وہی دہرایا، میں ذہنی طور پر پریشان تھا۔ چیف جسٹس نے کہا یہ سب کا وطیرہ بن گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com