We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

روحانی اور ایردوآن کا الغوطہ میں جنگ بندی پر اتفاق

روحانی اور ایردوآن کا الغوطہ میں جنگ بندی پر اتفاق

انقرہ(یو این این)ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے ٹیلیفون پربات چیت میں شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں جلد جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ترک ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہا ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے ٹیلیفون پر دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شام کے مشرقی الغوطہ میں اسدی فوج اور روس کی معاونت سے جاری کارروائی روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ ایرانی صدرحسن روحانی نے طیب ایردوآن کی جانب سے مشرقی الغوطہ میں جنگ بندی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔قبل ازیں ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔ اس بات چیت میں بھی مشرقی الغوطہ میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے پر بات چیت کی گئی تھی۔ادھر روسی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس، ایران اور ترکی رواں سال اپریل میں شام کے تنازع کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر متفق ہوگئے ہیں۔ادھر قزاقستان کی وزارت خارجہ طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ تین ممالک سولہ مارچ کو آستانہ میں شام کے تنازع پر بات چیت کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com