We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کوکا کولاپاکستا ن نے لاہور میں اپنے باٹلنگ پلانٹ پر میڈیا کے دورہ کا انتظام کیا

کوکا کولاپاکستا ن نے لاہور میں اپنے باٹلنگ پلانٹ پر میڈیا کے دورہ کا انتظام کیا

لاہور (منصور بخاری) کوکا کولا آئیس سیک باٹلر ز پاکستان (سی سی آئی پاکستان) نے اپنے لاہور کے بوتلوں کے پلانٹ پر میڈیا بریفنگ کے حوالے سے میڈیا کے مرکزی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کیدورہ کا انتظام کیا۔ ذرائع ابلاغ کے دورہ کا مقصد سی سی آئی ترکی کاپاکستان میں اس سلسلے میں 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بعد باٹلرز آپریشن میں بہتری اور جدیدیت کے نتائج کو اجاگر کرناتھا۔
جغرافیائی حدود کے مطابق سی سی آئی کی طرف سے 10 ممالک میں کمپنی کے 25 پلانٹوں میں سے سی سی آئی پاکستان لاہور کا سب سے بڑا باٹلنگ پلانٹ ہے۔ جب سے ملک پاکستان میں باٹلنگ کے 5 پلانٹ شروع کئے ہیں سی سی آئی نے لاگت اور اختیاری مینجمنٹ میں کافی بہتری لائی ہے۔ لاہور کے اس پلانٹ کو صارفین کو سامان کی 100 فیصد اورتیز ترین ڈیلوری مہیا کرنے والی مینو فیکچرر پلانٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ پلانٹ بھی مکمل طور پر سی سی آئی کے پانی کے تحفظ کے مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ جس کے زریعے کوک کی مصنوعات کی فی لٹر پیداوار کیلئے 7۔3 گیلن پانی کے استعمال کو کم کر کے پانی کے استعمال کو 6۔1 گیلن کر دیا ہے۔ یہاں یہ بھی زکر کیا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر سی سی آئی کے استحکام اور ماحولیاتی تحفظ کے مطابق موسمیاتی تحفظ کے زمرے میں کاربن کے اخراج کا تناسب 37۔36 حاصل کیا ہے۔ اور توانائی کے استعمال کے تناسب میں 44 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ ملک میں باٹلنگ کے مقامات پر 93 فیصد فضلا (یعنی ویسٹ) کو ریسائیکلنگ کیا جاتا ہے۔ سی سی آئی پاکستان پی پی ایل ، کوکا کولا کی مشروبات کی پیداوار ،تقسیم اور فروخت کاانتظام کرتی ہے۔ سی سی آئی اینکر با ٹلر ہے اور استنبول ترکی میں واقع کوکا کولا کے ہیڈ کوارٹر کے سسٹم کاحصہ ہے۔ سیلز کیحجم کے لحاظ سے کوکا کولا باٹلر سسٹم میں پانچویں بڑی کمپنی ہے۔ حالیہ برسو ں میں پاکستان میں سی سی آئی ترکی کی اس شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ کمپنی ملک کی سب سے بڑی ٹیکس دینے والی مشروبات کی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم حیثت کی حامل ہے۔
سی سی آئی ، پاکستان کے رسمی اور غیر رسمی شعبوں کیلئے پیدا ہو نے والی آمدنی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی وجہ سے آمدنی اور منافع کے لحا ظ سے کوکا کولا کو ملک میں موجود دوسری کاروباری کمپنیاں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انفرادی طور پر سی سی آئی براہ راست 5000 سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کرتا ہے جبکہ پاکستان کے اندر 70 ہزار لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار اد ا کر رہاہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com