We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیراعلیٰ کی سانحہ رائیونڈ میں شہید سب انسپکٹر اسلم کے گھر آمد ، سوا کروڑ مالی امداد کا چیک دیا

وزیراعلیٰ کی سانحہ رائیونڈ میں شہید سب انسپکٹر اسلم کے گھر آمد ، سوا کروڑ مالی امداد کا چیک دیا

لاہور(یو این این) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ لکھووال گاؤں گئے۔ وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے والدین، بیوہ ،بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد شہید محمداسلم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ کو سوا کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا اور اہل خانہ کیلئے مفت گھر دینے اور بیٹوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید محمد اسلم کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ شہید کے بچے اوربچیاں جتنا بھی پڑھنا چاہیں گے ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ شہید کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اوراہل خانہ کو شہید کی تنخواہ باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید کے ایک بیٹے کو پولیس میں بھرتی کیاجائے گا جبکہ دوسرے بیٹے کو اس کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے والدین ،بیوہ اوربچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء پوری قوم کے ہیرو اور محسن ہیں اورآپ کے اہل خانہ کی ہرممکن دیکھ بھال ہمارا فرض ہے جو ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد اسلم نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور قوم یہ عظیم قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہمارا افتخار ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہادت جیسے عظیم رتبے کا کوئی مول نہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں اور شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورآپ کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔قوم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا اور شہیدمحمد اسلم کے والدین،بیوہ اوربچوں کے حوصلے کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے بچوں سے پیار کیا اوران کیساتھ شفقت کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید ہمارا افتخار ہیں اور ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہیدکے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ مشکل کی گھڑی میں ہمارے پاس آئے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمارا ساتھ دیا ہے جسے ہم کبھی بھول نہیں سکتے،آپ کے آنے سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com