We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بنوں، پی ایس ٹی پرچہ آؤٹ ہونے پر اْمیدواروں کا این ٹی ایس کیخلاف احتجاج

بنوں، پی ایس ٹی پرچہ آؤٹ ہونے پر اْمیدواروں کا این ٹی ایس کیخلاف احتجاج

خیبر پختونخوا(یو این این)خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کیلئے گذشتہ روز منعقدہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے خلاف بنوں کے اْمیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ بنوں پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکاء4 نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ٹیسٹ کے انعقاد سے قبل پرچہ آؤٹ ہوگیا تھا اور دکانوں میں ہزاروں روپے کے عوض فروخت ہورہا تھا جو این ٹی ایس انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی ایس کی جانب سے ٹیسٹ منسوخ کرنے سے نہ صرف اْن کا قیمتی وقت ضائع ہوا بلکہ حقدار اْمیدواروں کا حق بھی غصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے این ٹی ایس کے زیر اہتمام پرائمری کے اساتذہ سے سبجیکٹ سپیشلسٹ تک کی آسامیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کو منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد کرنے اور پرچہ آؤٹ کرنے والے اہلکاروں کو سخت سے سخت سزاء4 دینے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے پی ایس ٹی ٹیسٹ کا نتیجہ اور آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ صوبہ بھر میں پرائمری سکول ٹیچرز کی خالی آسامیوں کیلئے کل 18 ہزار اْمیدواروں نے حصہ لیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com