We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ہم پر قسم کی قربانی دیں گے لیکن گلگت بلتستان کو خالصہ سکھ کی راجھدانی میں جانے نہیں دیں گے، آغا علی رضوی

ہم پر قسم کی قربانی دیں گے لیکن گلگت بلتستان کو خالصہ سکھ کی راجھدانی میں جانے نہیں دیں گے، آغا علی رضوی

گلگت بلتستان (یو این این) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا کہ چھومک و کتپناہ میں عوامی اراضی پر شب خون مارنا علاقہ دشمنی اور خطے کی سالمیت کے خلاف سنگین سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہر شہری پر فرض ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر گلگت بلتستان کو 48 سے پہلے کی صورتحال کی طرف دھکیلنے کی کوشش انتہائی خطرناک اور پاکستان کی سالمیت و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی نہ صرف کوشش ہے بلکہ اس عمل سے دشمن ملک کے موقف کو تائید ملتی ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر جی بی کو ہندوستان سے جوڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں۔ چند انچ اراضی کے مفت حصول کے لیے انتظامیہ دشمن کے موقف کی عملی حمایت کرنا چھوڑ دے۔ یہ خطہ یہاں کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا ہے اور آزادی کے ستر سال بعد اس کی زمینوں کو سینکڑوں سال قبل کی خالصہ سرکار سے جوڑنا ریاست سے غداری اور جنگ آزادی کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com