We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنوبی پنجاب کے اضلاع کے پانی میں آرسینک بڑا مسئلہ

جنوبی پنجاب کے اضلاع کے پانی میں آرسینک بڑا مسئلہ

لاہور (یو این این) سماجی رہنما اور تاجر دلشاد احمد نے بتایا کہ جو نلکے چلتے ہیں ان میں آلودہ پانی آتا ہے جس میں 70 فیصد تک سنکھیا پایا گیا ہے۔ حکام کی غفلت کے باعث شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خادم اعلیٰ ان فلٹروں کا پانی پی کر دیکھیں۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہاں فلٹر پلانٹس ہر مہینے بدلے جاتے ہیں۔ علاقہ کے سابق ایم پی اے مجاہد علی شاہ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ہمارے شور مچانے پر ہی اس طرف توجہ دی گئی ہے۔پروگرام میں سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنی اپنی حکمت عملی بنا رہی ہیں۔ ایوان میں 21 نشستیں رکھنے والی پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی پر عددی برتری حاصل ہے لیکن اس معاملے میں فاٹا اور بلوچستان کے آزاد ارکان کو بڑی اہمیت حاصل ہے جبکہ ایم کیو ایم اپنے 5 ووٹ تحریک انصاف کو دینے کا اعلان کر چکی ہے۔پی پی نے سینیٹ میں شیری رحمان کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو اپنا امیدوار بنانا چاہتی ہے تاہم اس کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔ سیاسی ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں جماعتیں عین وقت پر کسی مشترکہ امیدوار پر متفق ہوسکتی ہیں اور اس معاملے پر مفاہمت خارج از امکان نہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا ضروری ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساری اپوزیشن کو اکٹھا کر کے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر رہے ہیں ہمارا رول سینیٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر کے حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے۔نگران سیٹ اپ کے حوالے سے ماہر قانون بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 204 کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر متفق نہ ہوں تو معاملہ حکومت اور اپوزیشن کی 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی بھی ناکام ہو جائے تو الیکشن کمیشن کمیٹی کے نامزد امیدواروں میں سے کسی کو وزیر اعظم نامزد کر دے گا۔ حکومت کی میعاد مئی کے آخر پوری ہوگی 60 دن کے لئے نگران حکومت آئے گی۔ اس طرح اگست کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com