We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

واشنگٹن ( یو این این )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلی ترین اقتصادی مشیر گرے کون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر گرے کون نے استعفی دے دیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرے کون نے کہا کہ اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ چونکہ گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے۔کون امریکی بینک گولڈ مین سکس بینک کے سابق صدر بھی رہے انھوں نے نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کی مد میں کی گئی اصلاحات میں مدد بھی کی۔تاہم خیال ہے کہ یہ دونوں زیادہ قریب نہیں تھے۔اگست سنہ 2017 میں گرے کون نے ورجینیا میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی ریلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ انتظامیہ کو بہتر کر سکتی ہے اور اسے کرنا ہوگا۔گرے کون نے اپنے بیان میں کہا اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا اور امریکی عوام کے لیے اقتصادی نشوونما کے لیے سود مند قانون سازی کرنا خاص طور پر تاریخ صاز ٹیکس اصلاحات۔بیان میں مزید کہا گیا میں صدر کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میں انہیں اور ان کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com