We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

علی خامنہ ای نے بشار الاسد کو "بڑا مزاحمت کار” قرار دیا

علی خامنہ ای نے بشار الاسد کو "بڑا مزاحمت کار” قرار دیا

ایران(یو این این) کے مرشد اعلی علی خامنہ ای نے شامی صدر بشار الاسد کے اپنے عوام کے خلاف وحشیانہ ظلم و جبر کو جواز کا حامل قرار دیا ہے۔ ایک بڑا مزاحمت کار” ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بشار کی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتی ہیں۔ حکومت کے وزیر اوقاف محمد عبدالستار السید اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ "بشار مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے جو کسی بھی قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے”۔ایرانی مرشد اعلی کے نزدیک شام اس وقت مزاحمت کی اولین صف میں ہے اور ہمیں "اس کی ثابت قدمی کو سپورٹ کرنا چاہیے”۔ شامی حکومت کے وزیر اوقاف نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی خارجہ تعلقات کی تزویراتی کونسل کے سربراہ کمال خرازی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران دمشق میں "کلّیہ ادیان” کا اعلان بھی کیا گیا۔اس کلیہ کا اعلان خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی کے جنوری میں کیے جانے والے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران کی اسلامی جامعہ "آزاد” کی شاخیں شام، عراق اور لبنان میں بھی کھولی جائیں گی۔ مبصرین نے اس اقدام کو ایران کے رسوخ کی توسیع شمار کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com