We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

الغوطہ الشرقیہ : فضائی بم باری میں 30 سے زیادہ شہری جاں بحق

الغوطہ الشرقیہ : فضائی بم باری میں 30 سے زیادہ شہری جاں بحق

دمشق (یو این این ) شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے شامی آبزرویٹری کے مطابق ہفتے کی صبح الغوطہ الشرقیہ کے علاقے زملکا پر فضائی بم باری کے نتیجے میں 30 سے زیادہ شہری جاں بحق ہو گئے۔ آبزرویٹری اس امر کا تعین نہیں کر سکی کہ آیا یہ حملہ شامی حکومت کے طیاروں نے کیا یا پھر روسی فضائیہ کے لڑاکا طیارے شامی شہریوں پر قیامت بن کر ٹوٹے۔ شامی حکومت کی فوج 18 فروری کو شروع کی جانے والی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں اب تک الغوطہ کے 70% رقبے پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے۔ شامی فوج نے پانچ برس سے الغوطہ الشرقیہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق 18 فروری سے اب تک الغوطہ پر حملوں میں 1394 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 271 بچے شامل ہیں۔ ہفتے کی صبح لڑاکا طیاروں نے الغوطہ کے جنوبی علاقے زملکا پر حملہ کیا جو شامی گروپ "فیلق الرحمن” کے زیر کنٹرول ہے۔ آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جنگی طیاروں نے شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ حموریہ کی گزر گاہ کے راستے الغوطہ سے باہر نکلنے کی تیاری کر رہے تھے۔ گزشتہ تین روز کے دوران علاقے سے اجتماعی نقل مکانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز سے اب تک 40 ہزار سے زیادہ شہری لڑائی اور شدید بم باری کے باعث شامی حکومت کے زیر انتظام علاقوں کی جانب راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔ آج ہفتے کی صبح 10 ہزار سے زیادہ شہریوں نے حموریہ کی گزرگاہ کے راستے الغوطہ سے کوچ کیا۔ پانچ برسوں سے شامی حکومت کی فوج کے ہاتھوں محاصرے کا شکار الغوطہ الشرقیہ پر باقاعدگی کے ساتھ فضائی بم باری اور توپ خانوں کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں اس وحشیانہ کارروائی میں روسی طیارے بھی شریک ہو گئے۔ بم باری کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ محاصرے کے سبب غذائی اور طبی مواد کی شدید قلّت اور بھوک سے اموات سامنے آئی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com