We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

الجوف: یمنی فوج کا حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن

الجوف: یمنی فوج کا حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن

الجوف (یو این این ) یمن میں سرکاری فوج نے پیر کی صبح شمال مشرقی صوبے الجوف کے ضلعے المصلوب میں باغی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن کیا۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج نے آپریشن کے دوران اپنی توجہ الھیجہ، العقدہ اور الحلو کے علاقوں میں موجود حوثیوں پر مرکوز رکھی۔ یمنی فوج متعدد باغیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ دیگر حوثی فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے ہفتے کے روز حجہ، صعدہ اور الجوف کے صوبوں میں 30 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے کئی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔اتحادی طیاروں نے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ، 10 سے زیادہ عسکری گاڑیوں اور باغیوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔ یہ گاڑیاں حوثی جنگجوؤں کو ان کے محاذوں کی جانب لے کر جا رہی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com