We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایئرچیف مارشل کی ریٹائرمنٹ: پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 نام ارسال

ایئرچیف مارشل کی ریٹائرمنٹ: پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 نام ارسال

اسلام آباد(یو این این) وزارت دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر نئے ایئر چیف مارشل کے لیے 4 نام وزیراعظم کو بھجوادیئے۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے باعث نئے سربراہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا گیاہے۔ذرائع کا کہناہیکہ وزارت دفاع کی جانب سے نئے ایئرچیف کے لیے 4 ناموں کی سمری بھجوادی گئی ہے جن میں ایئرمارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرمارشل فاروق حبیب وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایئر مارشل مجاہد انور ڈپٹی چیف ایئراسٹاف (سپورٹ)، ایئر مارشل ارشد محمود ملک ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (پرسانل) اور ایئر مارشل عاصم ضمیر ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف (ایڈمن) کے عہدے پر تعینات ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر نئے ایئرچیف کا تقرر کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com