We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آشیانہ سکیم مبینہ کرپشن کیس، احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آشیانہ سکیم مبینہ کرپشن کیس، احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(یو این این) آشیانہ سکیم مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے احد چیمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ، ان کی آمدن اور اثاثوں میں مطابقت نہیں ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ احد چیمہ نے اختیارات کا بھی غلط استعمال کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کر دیا اور نیب کو ہدایت کی ہے کہ 5 مارچ تک چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔احد چیمہ کو گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا ، ان پر 32 کنال اراضی بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ طلبی کے باجود پیش نہ ہوئے تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com