We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

70سالوں میں پہلی مرتبہ کرتار پور بارڈر سکھ بھائیوں کے لئے کھولا جارہا ہے، گورنر پنجاب

70سالوں میں پہلی مرتبہ کرتار پور بارڈر سکھ بھائیوں کے لئے کھولا جارہا ہے، گورنر پنجاب

سالوں میں پہلی مرتبہ کرتار پور بارڈر سکھ بھائیوں کے لئے کھولا جارہا ہے، گورنر پنجاب
؂ پاکستان لبرل ملک ہے جہاں پر تمام قومیں اپنے مذہبی عقائد پر پوری آزادی سے عمل پیرا ہیں، سکھ یاتریوں سے خطاب
گورنر ہاؤس میں صوبائی ہلال احمر پنجاب کے نئے عہدیداروں کا چناؤ، نئے چیئرمین سوسائٹی کو مزید وسعت دیں گے، چوہدری سرور
لاہور (یو این این ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان لبرل ملک ہے جہاں پر تمام قومیں اپنے مذہبی عقائد پر پوری آزادی سے عمل پیرا ہیں۔ 28نومبر تاریخی دن ہوگا کہ اْس دن وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 70سالوں میں پہلی مرتبہ کرتار پور بارڈر سکھ بھائیوں کے لئے کھولا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات آسانی سے ادا کرسکیں۔ بھارت نے کرتارپور بارڈر کھولنے کی اجازت دی ہے وہ ایک مثبت قدم ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے کے معاملات میز پر بیٹھ کر ہی حل ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں سکھ مذہب کے بانی اور عظیم پیشوا اور رہنما حضرت با با گورونانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں پاک و ہند سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ،پردھان، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ ، سردار پرتپال سنگھ، سردار پال سنگھ کے علاوہ دیگر سکھ برادری کی کثیر تعدار موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت سکھوں کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کررہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں سکھ قوم کے لئے گرم جوشی کے جذبات رکھتے ہیں اور اِنہیں آرام و آسائش کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ بابا گورو نانک دیو جی کی تعلیمات، فلسفہ حیات اور انسانیت کا دَرس اس حقیقت کی غمازی کرتا ہے کہ ان کے روحانی اقوال اور صوفیانہ طرز عمل سکھ مذہب کی بنیاد اور اساس کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کا بنیادی فلسفہ محبت و اَمن تمام طبقات کے لئے مشعل راہ ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ حضرت با با گورو نانک دیو جی کی توحید پرستی اور دین اسلام سے محبت تمام مسلمانوں کے ذہنوں میں سمائے اور دلوں کو گرمائے ہوئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حضرت با با گورونانک دیو جی نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو بلند رکھا ، ظلم کو للکارا ، نا انصافی اور حق تلفی کی نہ صرف نفی کی بلکہ ہر سطح پر اس کی مخالفت کی۔ با با گورونانک دیو جی صرف قول کے پکے نہ تھے بلکہ کردار کے بھی صوفی تھے۔ ان کے پیغام کی سب سے بڑی بات لوگوں کو ذریعہ معاش کے حوالے سے اس بات کی تلقین تھی کہ وہ محنت اور حلال کی کمائی پر زندگی بسر کریں۔ بابا گورونانک دیو جی کا یہ قول ’’ خدا کی مخلوق کی خدمت کرنا خدا کو خوش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ‘‘ آج کے اس افراتفری اور نفانفسی کے دور میں تریاق کا درجہ رکھتا ہے۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدا رت منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی ہلال احمر پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے چیئر مین اور 20 ممبران کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔اجلاس میں سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کو صوبائی ریڈ کراس سوسائٹی کا نیا چیئر مین منتخب کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی دْنیا میں انسانی خدمت کے اداروں میں کام ، خدمت اور نام کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور 190 ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان میں 1947کے مہاجر کیمپوں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہے اور ملک میں ہونی والی دہشت گردی کے واقعات کا شکار افراد کی بحالی میں بھی ہلال احمر نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔گورنر نے کہا کہ ہلال احمر کی طرح ملک میں دیگر بہت سے ایسے فلاحی ادارے ہیں جو انسانی فلاح و بہبود کے لے بے لوث کام کررہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن جیلوں ، پولیس لائنز اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا رہی ہے اور اس کے علاوہ پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کی ہیپاٹائٹس کی سکریننگ بھی کی جارہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول انتہائی شفیق ، محنتی اور اصول پسند شخصیت کے مالک ہیں۔اْنہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے چیئرمین سوسائٹی کی انسانی خدمت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے اور اس ادارے کی اہمیت اور ہیت کو دوبارہ اس مقام پر پہنچائیں گے جس مقام کا وہ حقدار ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہلال احمر غیر جانبداری، خودمختاری اور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر فلاح انسانیت کے لیے کام کررہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اقوم عالم میں ہلال احمر نے جو مقام حاصل کیا ہے وہ کسی اور سوسائٹی نے حاصل نہیں کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میڈیکل و ڈینٹل کالج کے قیام میں سابق چیئر مین میاں محمد حنیف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے منتخب ارکان سے حلف لیا۔ دریں اثناہ ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے معروف کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل خاں نیازی کی والدہ کی وفات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اْنہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دْعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com