We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نئے پاکستان میں کرپشن ، اقربا پروری اور نا انصافی کا مستقل حل نکالا جائے گا، گورنر پنجاب
ام کی دولت عوام پر خرچ کی جائے ، صوبہ پنجاب کے دور افتادہ پسماندہ ترین علاقوں میں بھی وہ مراعات دی جائیں گی
پاکستان درست سمت میں گامزن ہو چکا ، معاشی ترقی فروغ پا رہی ہے، مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہو گی، چوہدری سرور کی وفود سے گفتگو
لاہور (یو این این) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نئی سوچ و فکر اور عزم کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں اور انشا ء4 اللہ اس نئے پاکستان میں کرپشن ، اقربا پروری اور نا انصافی جیسے ناسور کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے گا۔ احتساب کے عمل کو پوری شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا جبکہ عوامی رابطے کے پروگروم کو موثر اور مزید طاقت بخشی جائے گی۔ان خیالات کا اظہاراْنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کی دولت عوام پر خرچ کی جائے ، صوبہ پنجاب کے دور افتادہ پسماندہ ترین علاقوں میں بھی وہ مراعات دی جائیں گی جو لاہور جیسے بڑے شہروں کو میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو ٹو ک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ہماری جماعت کے منشور کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور مضبوط رابطہ ہے۔ گورنرنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ایک درست سمت کی طرف گامزن ہو چکا ہے اور معاشی ترقی فروغ پا رہی ہے جس سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی اور اِسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ 70سال کے مسائل چند ماہ میں حل نہیں ہوسکتے۔ اْنہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں اور اِن کے لئے ون ونڈ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت اختیارات کی مرکزیت کی بجائے نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی نظام میں ترامیم کی جارہی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ملک کی معاشتی و اقتصادی ترقی کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہر شعبے سے وابستہ افراد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بعد ازاں ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدارت بی بی پا ک دامن کے مزار کی تعمیر نَو کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ گورنر پنجاب نے محکمہ اوقاف کے افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ بی بی پاک دامن کے مزار کی تعمیر نو کا کام30 جون 2019ء تک مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف محمد اطہر مسعود ، معروف آرکیٹکٹ نیئر علی دادا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اوقاف عبدالغفور کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ گورنر نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کام کی رفتار اور معیار کو چیک کرنے کے لئے اچانک معائنہ کریں گے اور واضع کیا کہ وہ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے محکمہ اوقاف کے افسران کو ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں مزاروں کی فہرست تیار کی جائیں تاکہ ان کی مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے۔دریں اثنا ء گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں صدر ارشد انصاری سمیت تمام منتخب عہدیداران کو اِن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ منتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور کوششیں کریں گے اور اپنی پیشہ اوارانہ ذمہ داریاں جذبہ حب الوطنی سے نبھائیں گے۔ گورنرنے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔اْنہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جو تبدیلیان رونما ہو رہی ہیں ان کے پیچھے میڈیا کا کردار سب سے نمایاں ہے۔دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اْردو ادب کے نامور محقق ، نقاد اور ممتاز استاد و افسانہ نگار ڈاکٹر سلیم اختر کے انتقال پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے نہ صرف اردو ادب بلکہ مادر وطن اپنے ایک عظیم علمی سپوت سے محروم ہو گیا ہے جن کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ اْنہوں نے دْعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا دے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com