We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نوجوان طلباکو پاکستان کا روشن مستقبل سمجھتی ہوں،ڈاکٹر یاسمین راشد

نوجوان طلباکو پاکستان کا روشن مستقبل سمجھتی ہوں،ڈاکٹر یاسمین راشد

ذہانت کسی کی میراث نہیں، محنت اور لگن ہی ہر شعبے میں کامیابی کی کنجی ہے
وزیر صحت کا سینٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں یوتھ کانفرنس سے خطاب
لاہور(یو این این)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ نوجوان طلباکو پاکستان کا روشن مستقبل سمجھتی ہوں۔ ذہانت کسی کی میراث نہیں۔ محنت اور لگن ہی ہر شعبے میں کامیابی کی کنجی ہے۔ وہ سینٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کالونی کی 50سالہ تقریبات کے موقع پر یوتھ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے بھی موجود ہیں جو معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔ سینٹرل ماڈل سکول سے میرے 3بیٹے تعلیم حاصل کر کر کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں آکر وہ وقت یاد آگیا جب میں بطور ماں یہاں آیا کرتی تھی۔ وزیر صحت کا ہال میں داخلے کے وقت طلبا کی طرف سے زوردار تالیاں بجا کر استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ناستلجیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن کا دور یاد کرنا ہو تو اس سکول میں جائیں جہاں آپ نے پڑھائی کی ہو۔انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں کل کے ڈاکٹر، انجینئر ، پروفیسر اور سیاستدان موجود ہیں۔ محنت کریں اور اپنے والدین اور سکول کا نام روشن کریں۔ سینٹرل ماڈل سکول کو 50 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com