We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ضمنی انتخابات،حساس حلقوں میں‌فوج تعینات کی جائے گی ، کابینہ کمیٹی

ضمنی انتخابات،حساس حلقوں میں‌فوج تعینات کی جائے گی ، کابینہ کمیٹی

لاہور(یو این این)صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاء اینڈ آرڈر کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات سے قبل تمام ڈویژنل کے کمشنرز اور آر پی اوز سے ویڈیولنک کے ذریعے بریفنگ لی گئی۔ ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران انتظامیہ نے جس حلقے کو حساس قرار دیاوہاں فوج تعینات کی جائے گی۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مقامی انتظامیہ فوج کے ہمراہ ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ انتخابات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائے گی اور۔ سی سی ٹی وی کیمرہ کی مانیٹرنگ کے لئے اضلاع میں کنٹرول رومز بنائے جائیں گے جہاں سے الیکشن کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com