We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

25پنجاب میں ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری

25پنجاب میں ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری

لاہور (یو این این) شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں 25 ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔اسپشل سیکرٹری (مارکیٹنگ) زراعت احسان بھٹہ کے زیر صدارت ایک اجلاس میں صوبہ بھر میں25ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کیلئے منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ حافظ آباد،گوجرانوالا،مظفرگڑھ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،بہاولپور،ملتان،بورے والا،کہروڑ پکا،دینا،تلہ گنگ،دیپالپور،پاکپتن،بھکر،سمندری،فیصل آباد،چنیوٹ،کچہ(لاہور)،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور باردانہ مارکیٹ خانیوال،سرگودھا،چیچہ وطنی،پپلاں کو ایک ماہ کے اندر ماڈل منڈیوں کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔ان ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات کئے جائیں گے اور ڈینگی سے بچاؤ،پھل کی مکھی کے تدارک کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ان منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے گی۔ان منڈیوں کو ناجائز تجاوزات سے پاک رکھا جائے گا۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ ان ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے۔ان ماڈل مارکیٹس میں شفافیت کے نظام کو لازم بنایا جائے گا اور روزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جائیں گے۔اس ضمن میں آکشن کو روزانہ کی بنیاد پر درج کیا جائے گا۔ان منڈیوں کو ایک مثال بنا کر پیش کیا جائے گا تاکہ بعد ازاں صوبے کی باقی منڈیوں کا نظام بھی اس کے مطابق قائم کیا جا سکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان ماڈل منڈیوں میں شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کا شعبہ زرعی مارکیٹنگ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ان ماڈل زرعی منڈیوں کا قیام اسی بابت ایک کڑی ہے۔ان ماڈل مارکیٹس کی شیڈول کے مطابق انسپکشن بھی کی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com