We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

209 ہندو یاتری واہگہ راستے پاکستان پہنچ گئے، 16 دسمبر کو بھارت واپسی ہوگی

209 ہندو یاتری واہگہ راستے پاکستان پہنچ گئے، 16 دسمبر کو بھارت واپسی ہوگی

لاہور(یو این این )ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والے 209 ہندو یاتری واہگہ راستے پاکستان پہنچ گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر خان، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز سید فراز عباس، ترجمان عامر ہاشمی و دیگرنے ان کا پر جوش استقبال کیا، پاکستان ہندو کونسل کے ڈاکٹر منور چاند، ان کی اہلیہ و دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔امیگریشن اور کسٹمز سے فراغت کے بعد ہندو یاتریوں کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا لنگر پیش کیا گیا، ہندو یاتری بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میر پور ماتھیلو روانہ ہو جائیں گے۔ہندو یاتری چھ دسمبر سے 8دسمبر تک شادانی دربار ٹمپل میں ہونے والی مرکزی تقریبات میں شریک ہوں گے، ہندو یاتری 10دسمبر کو سکھر اور پنوں عاقل میں سادھو بیلہ ، 11دسمبر کوگھوٹکی،12دسمبر کو خانپور مہر،13دسمبر کو سنت شادانی ٹمپل دھڑکی میں قیام کریں گے۔ہندو یاتری 14دسمبر کو شادانی ہال میں تقریب میں شرکت کے بعد 15دسمبر کی شام میر پور ماتھیلو سے ٹرین کے ذریعے لاہور کا سفر کریں گے، ہندو یاتری 16دسمبر کو واہگہ کے راستے ہی بھارت واپس روانہ ہو جائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com