We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

2020 تک ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، شفقت محمود

2020 تک ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، شفقت محمود

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پہلے100 دنوں میں اپنی درست سمت کا تعین کر لیا ہے ۔محمود الرشید، ورکرز کنونشن سے خطاب
لاہور(یو این این) صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیحات اداروں کو مضبوط بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ اپنے حلقے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پہلے100 دنوں میں اپنی درست سمت کا تعین کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو اپنے مسائل کے حل میں آسانی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سستے گھروں کی تعمیر کا آغاز بہت جلد کیا جا رہا ہے تا کہ ملک کے لوئر مڈل کلاس طبقے کو چھت فراہم کی جا سکے۔ ورکرزکنونشن کے موقع پر خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام طبقات کو معیاری تعلیم دینے کا عزم لیے ہوئے ہے اور اس عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے 2020 تک سارے ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ نظام تعلیم نے بچوں سے ان کا بچپنا چھین لیا ہے۔ نئے نظامِ تعلیم کے نافذ ہونے سے بچوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور مستقبل کے معماروں کی بہتر کھیپ تیار ہوگی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com